اشتہار

عمران خان کے ساتھ اسمبلی توڑنے کی حکمت عملی طے کرلی، مونس الٰہی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے صاحب زادے مونس الٰہی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی حکمت عملی طے کرلی۔

مونس الٰہی نے زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کی اور ٹوئٹر پر بتایا کہ پی ڈی ایم جتنی چاہے کوشش کر لے لیکن فوری الیکشن کو نہیں روک سکتی، اگلے الیکشن میں جیت عمران خان کی ہے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں مونس الٰہی نے عمران خان کی زیرِ صدارت اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت کی تھی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے بتایا کہ کچھ دیر پہلے ہماری لگل کمیٹی کی میٹنگ ختم ہوئی جس میں مونس الٰہی نے بھی شرکت کی، فیصلہ ہوا کہ مسلم لیگ (ق) اور ہمارا اتحاد قائم رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے گورنر کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیا

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ق) کے ساتھ مل کر وزیر اعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے بتایا: ’پنجاب اسمبلی میں ہمارے پاس 190 نمبرز ہیں۔ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے فوری بعد اسمبلی تحلیل کی سمری بھیجی جائے گی۔ اسمبلی کے جاری اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہا جا سکتا۔ یہ قانونی معاملے ہیں اس پر اسپیکر اپنی رولنگ دیں گے۔ پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں گے اور تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں