اسلام آباد: چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپس پاکستان پہنچ گئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپس پاکستان پہنچی ہیں، چین سے کورونا ویکسین کی 11 لاکھ 95 ہزار ڈوز لائی گئی ہیں۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق کین سائینو ویکسین کی 1 لاکھ 95 ہزار ڈوز گزشتہ رات پہنچی ہیںِ جبکہ سائینو ویک ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے لائی گئی کورونا ویکسین حکومت نے چین سے خریدی ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ویکسین کی فراہمی میں بہتری کے بعد آج سے سے 30سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل حکومت نے 40سالہ افراد کو واک ان ویکسینیشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا تھا، شہری کسی بھی سینٹر سے ویکسی نیشن کراسکتے ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ بزرگوں سے ویکسینیشن شروع کرنےکی وجہ عالمی سطح پرمحدودفراہمی ہے، ایک اور وجہ ملک میں ویکسی نیشن کی گنجائش بھی ہے، مستقل کوشش سے ویکسین کی فراہمی ،گنجائش دونوں مسلسل بڑھ رہی ہے۔
خیال رہے ملک میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز3 مئی سےہوا تھا تاہم ملک بھر میں ابتک تقریباً 4 ملین افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔