تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کیوبا میں مسافرطیارہ گرکرتباہ‘ 100 سے زائد افراد ہلاک

ہوانا: کیوبا میں سرکاری ایئرلائن کیوبانا ڈی ایویشن کا بوئنگ 737 طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

کیوبا کے سرکاری میڈیا کے مطابق طیارے میں 104 مسافراور عملے کے 9 افراد سوار تھے، طیارہ ہوانا کے جوز مارٹی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوری بعد گرکر تباہ ہوگیا۔

افسوس ناک حادثے میں 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے، حادثے کے شکارطیارے میں سوار3 مسافروں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینل نے واقعے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ذیادہ امید نہیں ہے کہ لوگ اس حادثے میں زندہ بچے ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ طیارے میں عملے کے 9 ارکان اور دیگرمسافروں سمیت 113 افراد موجود تھے۔

حادثے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرجاری تصاویر میں حادثے کے مقام سے دھویں کے گہرے سیاہ بادل اٹھتے ہوئے دیکھتے جاسکتے ہیں۔

بدقسمت طیارے کا ملبہ ہوانا کے علاقے رینچوبوئیروس میں کھیت میں پایا گیا جس میں آگ لگی ہوئی تھی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا سلسلہ شروع کیا۔ طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ کیوبا کی قومی فضائی کمپنی نے یہ بوئنگ طیارہ میکسیکو کی کمپنی سے لیز پرلیا ہوا تھا۔

الجزائر کا فوجی طیارہ گرکرتباہ 257 افراد ہلاک

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 11 اپریل کو الجزائر میں فوجی اڈے کے قریب طیارہ گرکرتباہ ہوگیا تھا جس میں سوال تمام 257 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ مارچ 2002 میں چھوٹا آنٹونوو 2 طیارہ کیوبا کے وسطی صوبے سانٹا کلارا میں گرکرتباہ ہوا تھا جس میں 16 غیرملکی افراد ہلاک ہوئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -