تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 1ہزار سے زائد کرونا کیسز رپورٹ

کراچی : سندھ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1017 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوگئے، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 ہزار 964 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا کے باعث جہاں دنیا بھر کے لوگ پریشان ہیں وہیں پاکستان بھی کوویڈ 19 کی وجہ سے بے تحاشا مشکلات سے دوچار ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا 17 افراد زندگی کی بازی ہار گئی۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 872 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے 12 کا تعلق کراچی سے ہے 1 کا تعلق شہید بے نظیر آباد سے ہے 2 کا تعلق حیدرآباد سے ہے 1 کا تعلق بدین سے ہے 1 کا تعلق میر پور خاص سے ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق راچی میں جاں بحق ہونے والوں میں پانچ خواتین شامل ہیں جن کی عمر 20،58،65،18اور 48 سال ہے جبکہ سات مرد شامل ہیں جن کی عمریں 58،70،74،57،55،46 اور 58 سال تھی جبکہ شہید بے نظیر آباد میں 15 سالہ ایک بچہ جاں بحق ہوا اور مردوں میں ہلاکت حیدر آباد سے ہوئی جن کی عمر 57 اور 68 سال تھی اور بدین سے تعلق رکھنے والے ایک مرد کی عمر 55 برس تھی۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 18964 ہوگئی جس میں 13003 زیر علاج ہیں جبکہ کراچی میں کرونا کیسز کی تعداد 14768 تک پہنچ گئی ہے جس میں سے 10893 مریض زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 904 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد سندھ بھر میں 5645 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں ان تک 137540 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 6164 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں 27، بدین8،شہید بے نظیر آباد6،سجاول2، ٹھٹہ7،سانگھڑ 4، گھوٹکی 15،سکھر 15، لاڑکانہ26،دادو3، کمبر شہدادکوٹ7، کشمور1، میرپورخاص2،شکار پور 18،جیکب آباد2 کیسز رپورڑ ہوئے جبکہ 2 نئے سندھ کے رہائشی نہیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -