اشتہار

اسرائیلی فوج کا جنوبی غزہ خالی کرنے کا حکم، مزید 180 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مزید 180 فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فورسز نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا، جس کے باعث 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے یونس اور دیر البلاح کے اطراف بھی حملے کئے گئے، غزہ کی 70 فیصدرہائشی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی 319 افراد کو شہید اور 48 سو کو زخمی کر دیا۔

- Advertisement -

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہدا کی مجموعی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کر گئی،57 ہزار سے زائد زخمی ہیں، اسرائیل کی جانب سے وسطی اور جنوبی غزہ میں بھی شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کوجنوبی غزہ خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے، تمام فلسطینیوں کو رفح منتقل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

فلسطینی عوام بےدخلی کے اسرائیلی منصوبے کو ناکام بنائیں گے، حماس

غزہ میں صرف نو اسپتال آپریشنل ہیں، صیہونی فورسز کے حملوں میں 17 اسپتال کھنڈر بن چکے ہیں، فوری طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے شہدا کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں