تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

دنیا کے بااثر مسلمانوں کی رینکنگ، مفتی تقی عثمانی سرفہرست، عمران خان اور سلمان اقبال کے نام بھی شامل

اسلام آباد: رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر نے دنیا کے پانچ سو بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری کردی جس میں مفتی تقی عثمانی سرفہرست جبکہ عمران خان اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او سلمان اقبال کا نام بھی شامل ہے۔

رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے خدمت خلق، آرٹ اینڈ کلچر، سائنس، ٹیکنالوجی، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت مختلف 13 کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پانچ سو بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست 2020ء شائع کی ۔

بااثر مسلمانوں میں مفتی تقی عثمانی پہلے، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خانہ ای دوسرے، متحدہ عرب امارات کے زید بن النیہان تیسرے، سعودی فرمانرواچوتھے، جورڈن کے کنگ عبداللہ پانچویں نمبر پر رہے۔

اسی طرح ترک صدر رجب طیب اردوان چھٹے،  مراکش کے کنگ عبداللہ ساتویں،  ایرانی لیڈرآیت اللہ سید علی حسین سیستانی آٹھویں، یمن کے اسلامی اسکالر عمر بن حافظ نویں اور عمان کے سلطان قبوس بن سید السید دسیوں نمبر پر رہے۔

وزیر اعظم عمران خان فہرست میں سولہویں ، اسی طرح مولانا طارق جمیل کو 36ویں اور ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد 42ویں نمبر پر  جگہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 24ویں نمبر پر رہے۔

سماجی معاملات، آرٹس ، ٹیکنالوجی، کلچر اور اسپورٹس کے شعبوں میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا نام بھی شامل کیا گیا جبکہ میڈیا کی خدمات انجام دینے پر جنوبی ایشیا سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او سلمان اقبال کے نام کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا۔

جب کہ آخری 450 میں اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کے باعث بااثر شخصیت کا اعزاز پانے والوں پاکستانیوں میں صوفی گلوکارہ عابدہ پروین،ملالہ یوسف زئی،سماجی کارکن بلقیس ایدھی،مذہبی رہنما مولانا فضل الرحمن و دیگر کا نام بھی شامل ہے۔

رائل اسلامک کی جانب سے شائع کردہ رینکنگ میں وزیراعظم عمران خان کو مین آف دی ایئر کا اعزاز بھی دیا گیا جبکہ خواتین میں کانگریس کی خاتون رکن اسمبلی راشدہ طالب کو ویمن آف دی ایئر قرار دیا گیا۔

null

null

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں