تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

رواں سال کے ’تباہ کن‘ بولرز میں 2 پاکستانی بھی شامل

رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے ٹاپ فائیو بولرز میں 2 پاکستانی ‏بھی شامل ہیں۔

سال 2021 میں پاکستانی بولرز نے ہر فارمیٹ میں خوب گلیاں اڑائیں، شاہین آفریدی اور حسن علی ‏پر مشتمل پیس اٹیک بلے بازوں کے لیے خوف کی علامت بنا رہا۔

ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز کی جوڑی چھائی رہی۔ ایک سال میں سب سے ‏زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں 47 وکٹوں کے ساتھ شاہین آفریدی دوسرے اور 41 وکٹوں کے ساتھ ‏حسن علی تیسرے نمبر پر ہیں۔

https://twitter.com/IF7___/status/1468891438360449025?s=20

بھارتی اسپنر ایشون 52 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاہین ‏شاہ آفریدی نے رواں سال کی 42 ویں وکٹ حاصل کر کے ایشون کو پیچھے چھوڑا تھا تاہم نیوزی ‏لینڈ کے خلاف سیریز میں ایشون نے دوبارہ نمبر ون پوزیشن حاصل کی۔

ٹاپ فائیو بولرز میں اشرپٹیل 36 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 32 وکٹوں ‏کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

Comments

- Advertisement -