تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ویڈیو: ماں اور بیٹی نے پرواز اڑا کر سب کو حیران کردیا

دوران پرواز پائلٹ والد کو دیکھ کر بیٹی کی جذباتی ویڈیو چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

اب کولوراڈو کی ساؤتھ ائیرلائن میں پائلٹ ماں اور بیٹی نے ایک ساتھ کمرشل پرواز اڑائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

پرواز کے اڑان بھرنے سے پہلے دونوں پائلٹ ماں بیٹی نے فلائٹ کا اعلان کیا اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر حوصلہ افزائی بھی کی۔

خاتون پائلٹ نے پرواز میں اعلان کرتے ہوئے مسافروں کو آگاہ کیا کہ آج ان کے ساتھ ان کی بیٹی بھی بطور پائلٹ جہاز اڑائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Southwest Airlines (@southwestair)

خاتون کے اعلان پر جہاز میں سوار مسافروں کی تالیاں بجاکر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

رپورٹ کے مطابق ہولی نامی خاتون پائلٹ نے کالج کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر ایوی ایشن کیریئر کا آغاز کیا۔

اس دوران انہیں احساس ہوا کہ وہ پائلٹ بننا چاہتی ہیں اور انہوں نے اپنی پرواز کے اسباق اس وقت حاصل کیے جب کیلی صرف دو سال کی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے مزید دو بچے ہیں لیکن خاندانی دباؤ نے کبھی انہیں اپنے خواب کو پورا کرنے سے نہیں روکا۔

Comments

- Advertisement -