بھارت میں سفاک ماں نے پیدائش کے ایک دن کے بعد نوزائیدہ کو ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چترا میں نوزائیدہ کو مبینہ طور پر اس کی ماں نے ڈیلیوری کے بعد فروخت کردیا۔
چترا کے ڈپٹی کمشنر ابو عمران کو نومولود بچے کی فروخت کی اطلاع ملی۔
ڈی سی اس معاملے سے متعلق ایس پی کو مطلع کیا تو پولیس نے 24 گھنٹے میں نومولود کو بوکارو ضلع سے بازیاب کروایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچے کی ماں آشا دیوی سمیت 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ آشا دیوی کے قبضے سے ایک لاکھ روپے برآمد کیے ہیں۔
پولیس نے ملزمہ کی گرفتاری کے بعد ایک خاتون ساہیہ دیدی کو گرفتار کیا جس کی شناخت بعد میں ڈمپل دیوی کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ہزاری باغ ضلع کے بڈکا گاؤں کے ایک جوڑے نے چترا اور بوکارو ضلع کی خاتون کے درمیان بچے کی فروخت کا سودا ساڑھے چار لاکھ روپے میں طے کیا۔
ایک لاکھ روپے بچے کی ماں کو دیے گئے باقی ساڑھے تین لاکھ روپے آپس میں بانٹے گئے۔
رپورٹ کے مطابق صدر اسپتال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منیش لال کے بیان پر چتر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔