پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

امریکا میں تین سالہ بچے کی فائرنگ سے ماں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں بچے نے گاڑی میں سفر کے دوران پستول سے کھیلتے ہوئے ماں کو گولی مار دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر شکاگو میں ایک خاتون کو گولی لگنے کے بعد اسپتال لایا جسے اسی کے 3 سالہ بیٹے نے گولی ماری تھی۔

واقعہ کچھ اس طرح پیش آیا کہ 22 سالہ والدہ دیجاہ بینیٹ اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ گاڑی میں سفر کررہی تھی کہ اس دوران بیٹے کے ہاتھ پستول لگ گئی۔

بیٹے نے پستول سے کھیلتے ہوئے ٹریگر دبا دیا، جس کے باعث گولی والدہ کی گردن میں جالگی۔

خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق بچوں کو پستول تک رسائی ملنے کے باعث امریکہ میں ہر سال 350 افراد ’غیر ارادی شوٹنگ‘ میں ہلاک ہوتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں