جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

’اختیار سب کے لیے‘ ایم کیو ایم نے انتخابی منشور کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے ’اختیار سب کے لیے‘ کے نام سے انتخابی منشور کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ انتخابات انتہائی کشیدہ اور بداعتمادی کی صورتحال میں ہورہے ہیں لیکن ہمارے منشور میں مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بنانے نہیں عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے ہر پارٹی سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

- Advertisement -

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایک ہی طرح کے تجربے بار بار ناکام ہورہے ہیں، سب سے درخواست ہے تجربات کے طریقے، تجربہ گاہ تبدیل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی تقدیر بدلنے کا نسخہ پیش کردیا، دنیا تبدیل ہورہی ہے اگر خود کو تبدیل نہ کیا تو ہمارا نشان بھی نہیں رہے گا، ہمارا پیش کردہ نسخہ سب کو اختیار دلانے کے لیے ہے۔

خالد مقبول نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا، آپ نے کبھی ہمیں برابر کا وفادار اور حصہ دار نہیں سمجھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی حکومت کو وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرح آئینی تحفظ ملے، بلدیاتی حکومت کو اختیار کیلئے صوبائی،وفاقی حکومت سے نہ کہنا پڑے، اور جب تک بلدیاتی الیکشن نہ ہوں تب تک عام انتخابات بھی نہ ہوں۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ جب آمریت آتی ہےتو کسی نہ کسی شکل میں بنیادی جمہوریت آتی ہے، ملک اس وقت مضبوط ہوگاجب عام پاکستانی مضبوط ہوگا، 50 سال میں آئین نےعوام کے حقوق کا تحفظ نہیں کیا، اس آئین میں کچھ بنیادی ترامیم کی ضرورت ہے، ہم نےآئین میں 3 آئینی ترامیم تجویز کی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں