تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بانی کی تقریر سننے پر بغاوت کے پرچے، ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے مقدمات واپس لینے کی درخواست

اسلام آباد: متحدہ قومی موؤمنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیراعظم عمران خان سے 2015 میں قائم ہونے والے بغاوت کے مقدمات واپس لینے کی درخواست کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے اراکین نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ جولائی 2015 میں قیادت پر بغاوت کے مقدمات قائم کیے گئے۔

ایم کیو ایم اراکین نے بتایا کہ ’یوٹیوب پر سابق قائد کی تقریر دیکھ کر تالی بجانے پر یہ مقدمات درج کیے گئے تھے جس میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، کنور نوید، وسیم اختر اور موجودہ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو نامزد کیا گیا‘۔

ایم کیو ایم اراکین نے بتایا کہ بغاوت کے حوالے سے درج کی جانے والی ایف آئی آرز میں علی رضا عابدی، کشور زہرہ سمیت دیگر کو بھی نامزد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اشتعال انگیز تقاریر : نواز شریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے سوا لیگی قائدین کیخلاف کارروائی جاری نہ رکھنےکا فیصلہ

ایم کیو ایم کے اراکین نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت جب اپنے حریف کے مقدمات واپس لے سکتی ہے تو حلیف پر درج ہونے والے مقدمات واپس کیوں نہیں لیے جاسکتے‘۔

وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کی درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ، وزیرقانون کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’اس معاملے پر میرٹ کی بنیاد پر دیکھ کر تفصیلات سے آگاہ کیا جائے‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نوازشریف کی ملکی اداروں کے خلاف تقریر کے بعد عام شہری نے 5 اکتوبر کو لاہور کے شاہدرہ تھانے میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ گزشتہ ہفتے مقدمے میں نامزد قائدین کو ایف آئی آر سے نکال دیا گیا جبکہ نوازشریف کا نام تاحال درج ہے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔