ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم کا چیف الیکشن کمشنر سے اہم مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کے لیے انتخابی عمل شروع ہو چکا ہے ایسے میں ایم کیو ایم پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سے اہم مطالبہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے انتخابی عمل کا آغاز ہو گیا ہے اور ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کے اجرا اور امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے تاہم اس مرحلے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے اہم مطالبہ کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر کو تحریری درخواست دی ہے جس میں کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے نام درخواست میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرانے کے لیے 20 سے 22 دسمبر تک کا وقت دیا گیا ہے جو بہت کم ہے۔

عام انتخابات، کاغذات نامزدگی کے اجرا اور جمع کرانے کا سلسلہ شروع

ایم کیو ایم سربراہ کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں امیدوار کے لیے شرائط کی ایک طویل فہرست ہے جس کو پورا کرنے لیے کچھ وقت درکار  ہے اس لیے الیکشن کمشنر سے درخواست ہے کہ کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں