تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ایم کیوایم رہنما سلیم شہزاد کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

کراچی: ایم کیوایم رہنما سلیم شہزاد کو کراچی ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے حکام نے سلیم شہزاد کا پاسپورٹ ضبط کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم رہنما سلیم شہزاد کو کراچی ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا ہے، سلیم شہزاد کو امیگریشن کاؤنٹر پر پوچھ گچھ کے بعد حراست میں لیا گیا اور ان کاپاسپورٹ بھی ضبط کرلیا۔

ایس ایس پی ملیرراؤ انوار نے سلیم شہزاد کو گرفتار کیا، ان کا کہنا ہے کہ سلیم شہزاد کو مختلف مقدمات میں گرفتارکیا گیا ہے۔ گرفتاری کے وقت ایم کیوایم رہنما سلیم شہزاد کے  وکلا کی ٹیم کو بھی ایئرپورٹ پر طلب کرلیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ملیرراؤ انوار سلیم شہزاد کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں ، انہیں  بکتربند گاڑی کے ذریعے سخت سیکیورٹی میں کراچی ایئرپورٹ سے لے جایا گیا۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ سلیم شہزاد کے خلاف مختلف تھانوں میں 20سے زائد مقدمات ہیں، ان کے خلاف ملک دشمنی، قتل، جلاؤ گھیراؤ، فائرنگ کے مقدمات ہیں۔ یہ  مقدمات گلشن اقبال، اورنگی ٹاؤن، لانڈھی،بلدیہ اورسرجانی تھانوں میں درج ہیں۔

یاد رہے کہ سلیم شہزاد دبئی سے نجی پرواز ای کے 600 کے ذریعے صبح 11 بجے کے قریب کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے تھے ، جس کے بعد سلیم شہزاد کوایئرپورٹ سے باہر آنے سے روک دیا گیا تھا ، سلیم شہزاد سے متعلق پولیس اور ایف آئی اے امیگریشن حکام سے رابطہ کیا اور امیگریشن کاؤنٹر پر سلیم شہزاد سے پوچھ گچھ کی۔


مزید پڑھیں : سلیم شہزاد دبئی سے وطن واپسی کے لئے روانہ


سلیم شہزاد نے وطن روانگی سے قبل سوشل ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر پیر کی صبح وطن روانہ ہونے کی ٹویٹ بھی کی تھی۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد دہشت گردوں کا علاج کروانے کے مقدمے میں اشتہاری تھے اور انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے سلیم شہزاد کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کئے تھے جبکہ سلیم شہزاد کا نام ای سی ایل میں بھی شامل تھا۔

واضح رہے کہ سلیم شہزاد 1992 میں ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والے آپریشن کے بعد خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرگئے تھے ،تاہم گذشتہ سال 22 اگست کے واقعے کے بعد سلیم شزاد نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بانی ایم کیو ایم سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -