کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
خواجہ اظہار نے کہا کہ وہ آج پیپلزپارٹی سندھ کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک تھے اور اسی دوران انہیں کرونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کا پیغام موصول ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اے پی سی ادھوری چھوڑ کر گھر روانہ ہوئے اور خود کو قرنطینہ کرلیا۔
مزید پڑھیں: ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری کو کرونا کی تشخیص
واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا، انہوں نے تمام لوگوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی خصوصی درخواست کی۔
اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، مولا بخش چانڈیو اور سندھ کے دیگر رہنما بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف بھی کورونا وائرس کا شکار
یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہیں۔