تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

سندھ حکومت کے خلاف احتجاج، ایم کیو ایم نے ریلی کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف ملتوی ہونے والی ریلی کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں شہر کی صورت حال، صوبائی بجٹ اور سندھ حکومت کی کارکردگی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے اجلاس میں سندھ حکومت کے خلاف ملتوی ہونے والی ریلی 3 جولائی کو نکالنے کا اعلان کیا، جس کا آغاز حسن اسکوائر سے ہوگا جبکہ یہ کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوگی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے تمام کارکنان کو احتجاجی ریلی کے حوالے سے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کردیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں سندھ حکومت کی گورننس اور ’متعصبانہ پالیسیوں‘ کے حوالے سے وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: الہ دین الاٹمنٹ معاملہ، ایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ سندھ کو مشورہ دے دیا

کراچی میں بڑھتی جرائم کی وارداتوں، اسٹریٹ کرائمز، لاک ڈاؤن کے نام پر پولیس گردی ، نوکریوں کی بندر بانٹ، وسائل پر قبضے، ملک دشمن عناصر کے خلاف بھرپور احتجاج اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

احتجاجی ریلی میں ملک مخالف نعرے لگانے والوں اور سندھو دیش کے حامیوں کی آزادانہ سرگرمیوں پر بھی آواز بلند کی جائے گی۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے شہر بھر میں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کا بھی فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے یکم اگست سے ہی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -