اشتہار

’وقت آگیا ہے ہمیں اب وفاقی حکومت سے الگ ہونا چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی سیٹیں چھینی گئیں جس سے ایم کیو ایم تقسیم ہوگئی، وقت آگیا ہے کہ اب وفاقی حکومت سے الگ ہونا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز نے مطابق ایم کیو ایم رہنماؤں خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، فاروق ستار نے کہا کہ ماضی میں ایک نظریاتی سیاسی اتحاد بن جاتا تو شاید آج صورتحال مختلف ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان اورسندھ کےشہری علاقوں کیلئےاہمیت کا حامل ہے، آج کا دن پاکستان کےموجودہ سیاسی بحران میں بھی اہم دن ہے چوبیس کروڑ عوام کو امید کی کوئی کرن نظر آتی ہے تو وہ ایم کیو ایم پاکستان ہے۔

- Advertisement -

فاروق ستار نے کہا کہ ہم نےتمام تحفظات ایک طرف رکھ کرمنظم مستقبل کافیصلہ کیا ہے، آج پورےپاکستان کیلئےایک پیغام ہے،کراچی کامخصوص کرداررہاہے، کراچی منی پاکستان ہےکیونکہ یہاں ہرزبان بولنےوالاآبادہے۔

یہ پڑھیں: پندرہ جنوری کو بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دینگے، خالد مقبول کی دھمکی

 

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں آج دست وگریبان ہیں، ملک کوہائی جیک کیا گیا ہے جنیوا سے 10 ارب روپے کا تحفہ ہماری غیرت پر ایک اور سوال آگیا ہے پڑھے لکھے کراچی کو موقع دیا جائے تو دس ارب ڈالر تنہا کراچی کما کر دے سکتا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ماضی کا ہمیں جواب نہیں دینا ہے آج کے بعد ہمارا عمل بتائے گا ہم کیوں متحد ہوئے کراچی کے باہر کے لوگوں کو بھی پتا ہونا چاہیے کہ عملی میدان کی کیا صورت حال ہے۔

انہوں نے ہا کہ ایسی ایم کیو ایم بنانی ہے جو ماضی کی چھاپ سے نکل کر مستقبل کی طرف جائے 23 اگست کو بھی ہم نے ایم کیو ایم کو ماضی کی چھاپ سے الگ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں