اشتہار

ایم کیو ایم پاکستان کے دروازے ہر شخص کیلیے کھلے ہیں، رابطہ کمیٹی

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی وفد کی ملاقات ہوئی جس کے بعد رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے دروازے ہر شخص کے لیے کھلے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایم کیو رابطہ کمیٹی کے وفد نے رات گئے گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات کی جو ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہی۔ ایم کیو ایم وفد کی سربراہی کنوینر خالد مقبول صدیقی کر رہے تھے اور ملاقات میں 35 سے زائد اراکین شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں سیاسی صورتحال، بلدیاتی الیکشن، پی پی ایم کیوایم معاہدے سے متعلق گفتگو ہوئی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے پی پی اور ن لیگ سے ہونے والے معاہدوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ایم کیو ایم کے دھڑوں کو ملانے کے حوالے سے بھی معاملہ زیر غور آیا اور گورنر سندھ نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو پی ایس پی رہنماؤں اور ڈاکٹر فاروق ستار سے اب تک ہونے والی ملاقاتوں اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں ایم کیو ایم اراکین نے بلدیاتی ترمیم ایکٹ اور پی پی سے معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف سے بات کرنے کا مطالبہ کیا اور حلقہ بندیوں اور سپریم کورٹ کے 140 اے کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کے مطالبات بھی کیے۔

ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے لاپتہ کارکنوں کی تاحال عدم بازیابی پر اظہار تشویش کیا اور گورنر کی شہری سندھ کے لیے کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے دروازے ہر شخص کے لیے کھلے ہیں۔ جو بھی تنظیمی آئین اور ڈسپلن پر پابند رہے وہ پارٹی میں آسکتا ہے۔

اراکین نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ایک مضبوط مقامی حکومت کی حامی ہے اور ہماری عام آدمی کو با اختیار بنانے کی جدوجہد آخر دم تک جاری رہے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں