اشتہار

صدارتی الیکشن میں زرداری کو کتنے ووٹ پڑیں گے؟ فیصل کریم کنڈی کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدارتی الیکشن میں زرداری کو400 ووٹ پڑیں گے اور ایم کیو ایم بھی آصف زرداری کوووٹ دے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ صدر کےلئے درکار نمبر گیم سے زیادہ ہمارے پاس موجود ہے، صدارتی الیکشن کے بعد ضمنی ،سینیٹ اور چیئرمین،ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھی ہونا ہے۔

فضل الرحمان کے بیانات کے حوالے سے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کہتے ہیں ان کا کےپی میں مینڈیٹ چھینا گیا ہے، جس جماعت نے ان کا مینڈیٹ چوری کیا وہ اسی کیساتھ بیٹھے ہیں، فضل الرحمان کےپی میں احتجاج نہیں کرتے سندھ میں کررہے ہیں۔

- Advertisement -

رہنما پی پی نے کہا کہ الیکٹورل ریفارمز کمیٹی بنے حکومت اور اپوزیشن مل کر کام کرے، ہمیں آج قانون سازی کرنی چاہیے ، شور شرابے میں قانون سازی ہوگی تو اپوزیشن پھر گلا نہ کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان کا مینڈیٹ کےپی میں چوری ہوا چیخیں ان کی سندھ اور بلوچستان میں نکل رہی ہیں، وفاق اور صوبے آپس میں لڑیں گے تونقصان کے پی کےعوام کا ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ٹائیگر فورس والی روش ختم کرنی چاہیے،دھمکیوں سے کام نہیں چلتا، دھمکیاں تو پہلے بھی دی گئیں مگر اس سے کچھ حاصل نہیں ہوا، اصل مقصد یہ ہونا چاہیے کہ کےپی اور فاٹا کے عوام کو حق ملے۔

کے پی کابینہ سے متعلق پی پی رہنما نے بتایا کہ کے پی کابینہ کی لسٹ نکال لیں ورکرز کو کچھ نہ ملا رشتےداروں کو سب مل گیا، خیبر پخونخوا کے وزیر اعلیٰ کارویہ ٹائیگرفورس والا ہے، جب صوبے ،وفاق آپس میں لڑیں گے نقصان خیبرپختونخوا کا ہوگا، ہم چاہتے ہیں خیبر پختونخوا میں ترقی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل نے خواتین کی فہرست جمع نہیں کرائی تھی، سنی اتحاد کونسل کا لیڈر بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا تھا۔

فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے حوالے سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے محموداچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کیساتھ کیا کچھ نہیں کیا ، سیاسی قیامت کی نشانی ہے کہ مولانافضل الرحمان اور بانی پی ٹی آئی ساتھ بیٹھے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے ہمیشہ سب کو ایک ساتھ چلانے کی بات کی ہے، اپوزیشن اور حکومت کو ایک ٹیبل پر بٹھانے کی بات کریں گے، ملک کو سیاسی گرداب سے نکالنے کیلئے جماعتوں کو ساتھ بیٹھنا ہو گا۔

انھوں نے بیک ڈور رابطوں کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کسی جماعت سے بیک ڈور رابطے نہیں کر رہیں ، ہم چاہتے ہیں سندھ میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں۔

فیصل کریم کنڈی نے بتایا مولانا فضل الرحمان سے بھی ووٹ کی درخواست کی ہے، پی پی تجاویز دے سکتی ہے مگر ایم کیو ایم سے ن لیگ کے اپنے معاملات ہیں، ہم سندھ میں ایم کیو ایم کو اپوزیشن کے طور پر ساتھ لے کر چلیں گے۔

رہنما پی پی نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری 400 سے زائد ووٹ لیں گے اور محمد خان اچکزئی 200 ووٹ لے سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے ہمیشہ مفاہمت کی بات کی ہے، صدر بننے کے بعد آصف علی زرداری اپنا اہم کردار ادا کریں گے، ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے تمام جماعتوں کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں