اشتہار

سابق وزیراعظم اور مسٹر بین ایک ہی اسکول کے ساتھی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ کے مزاحیہ اداکار مسٹربین کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ اور برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر  ایک ساتھ ایک ہی اسکول میں ساتھ تعلیم حاصل کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے مزاحیہ اداکار مسٹربین جو بغیر کوئی ڈائیلاگ بولے لوگوں کو ہنسانے کا فن بخوبی جانتے ہیں اُن کا حقیقی نام روون ایٹکنسن ہے۔

مسٹربین سے شہرت پانے والے اس برطانوی فنکار کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی تاہم بہت کم ہی لوگ ان کی زندگی کے بارے میں جانتے ہیں، لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے فنکار کے مداح لاکھوں کی تعداد میں دنیا بھر میں موجود ہیں۔

- Advertisement -

روون ایٹکنسن کے چار بھائی ہیں جن میں اُن کا نمبر سب سے آخری ہے، بچپن سے ایٹکنسن کو ہلکلانے کی بیماری تھی تاہم گھر والوں کی بے پناہ توجہ کے باعث انہوں نے اپنی اس بیماری پر خاصی حد تک قابو پالیا۔

برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر اور مسٹر بین نے ایک ہی اسکول سے تعلیم حاصل کی اور دونوں اسکول کے ساتھی تھے، روون نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کوئینز کالج آکسفورڈ سے انجنیئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور ماسٹرز کی تعلیم کے دوران ہی انہیں اپنے اندر چھپا فنکار مل گیا جس کے بعد انہیں مسٹر بین کے نام سے دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی۔

ایٹکنسن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے دوران پرواز پائلٹ کی طبیعت خراب ہونے پر جہاز کو باحفاظت لینڈ کروایا باوجود اس کے کہ انہیں جہاز اڑانے کا کوئی تجربہ حاصل نہیں تھا۔ لوگوں کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کیوجہ سے مسٹر بین کو سن 2013 میں ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر اعلیٰ ترین اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

ویڈیو دیکھیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں