تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مہمند ایجنسی کے عوام کا خورشید ڈیم سے ملحقہ سڑک پر پل تعمیر کرنے کا مطالبہ

مہمند ایجنسی: لوئر پرانگ گھر مہمند ایجنسی کے مکینوں کا مطالبہ ہے کہ خورشید ڈیلے ایکشن ڈیم پار کرنے کے لیے پل تعمیر کیا جائے، پل نہ ہونے کے سبب مقامی آبادی شدید مشکلات کا شکار ہے۔

اے آروائی نیوز کے نمائندے فوزی خان مہمد کے مطابق خورشید ڈیلے ایکشن ڈیم 2007 سے 2010 کے عرصے میں تعمیر کیا گیا تھا اور اسکی تعمیر پرلگ بھگ پندرہ کروڑ روپے کی لاگت آئی تھی جبکہ ابتدائی تخمینہ آٹھ کروڑ چالیس لاکھ روپے تھا۔

ڈیم کے نزدیک رہنے والے کسان کریم شاہ کا کہنا ہےہے کہ اس علاقے کے کاشتکار زیادہ ترٹماٹر اور دیگر موسمی سبزیاں اگاتے ہیں اور انہوں نے پانی کے پمپ اپنی مدد آپ کے تحت لگائے تھے تاہم اب بجلی بھی میسر نہیں کہ پمپ چلائے جاسکیں۔

13814656_1256311004388239_798168241_n

ایک اور مکین شمشاد عثمان خیل نے بتایا کہ ڈیم میں پانی اسٹو رکرنے کی بھرپور صلاحیت ہےتاہم برساتوں میں یہ ابل پڑتا ہے اور یوسد بابا نامی سڑک بند کردیتا ہے جس سے علاقے میں آمد ورفت منقطع ہوجاتی ہے ، اس ڈیم پر پل تعمیر کرنے کی شدید ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیم سے پانی کے نکاس کے لیے بنا یا جانےو الا چینل مرمت طلب ہے جس کے سبب پانی مسلسل ضائع ہورہا ہے اور ڈیم کی تعمیر بے مقصد ہوکر رہ گئی ہے۔

مقامی آبادی کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ انتظامیہ واٹر چینل کی مرمت کراکر پانی بچائے اور مقامی آبادی کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جلد از جلد پل کی تعمیر کرے۔

Comments

- Advertisement -