پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

محمد علی درانی نے مفاہمت کا دوسرا فارمولا پیش کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیر اطلاعات محمدعلی درانی نے قومی وصوبائی کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز دے دی اور کہا قومی اورصوبائی کےساتھ بلدیاتی انتخابات بھی ہونگےتودھاندلی نہیں ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے سی بی ایمز کے بعد سابق وزیر اطلاعات محمدعلی درانی نے مفاہمت کا دوسرا فارمولا پیش کردیا، جس میں قومی وصوبائی کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

- Advertisement -

محمد علی درانی نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مفاہمت پر میرے دوسرے فارمولے میں جلد از جلد شفاف انتخابات کاانعقاد ہے، میری تجویزہے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ بلدیاتی انتخابات بھی ہوں، ایک ہی روزایک جتنی مدت کے لیے تینوں انتخابات کرائے جائیں۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ قومی اورصوبائی کےساتھ بلدیاتی انتخابات بھی ہونگےتودھاندلی نہیں ہوسکےگی، یہ انتخابات گلی محلے کے بن جائیں گے تو پھر بلدیاتی امیدوار دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے جتنے لوگوں نے بھی بات کی انہوں نے اسے ناممکن نہیں کہا، قانونی طور پر تینوں انتخابات اکٹھے کرانا ممکن ہیں ،اسکےلیےآرڈیننس ہوسکتا ہے اور بلدیاتی انتخابات ساتھ کرانے سے قومی،صوبائی انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی ، پیلے اور سبز بیلٹ پیپر کے ساتھ نیلے رنگ کاتیسرا پیپربھی شامل ہوجائےگا۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں