اشتہار

شہزادہ محمد بن سلمان کا مصری اور فلسطینی صدور کو اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب نے کہا ہے کہ ان کا ملک مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

 سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک گفتگو کی اس دوران ان رہنماؤں نے غزہ میں فوجی کشیدگی، خطے کی سلامتی اور استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب فلسطینی قوم کی امنگوں اور مطالبات کے حصول اور ایک منصفانہ اور جامع امن تک پہنچنے کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ غزہ میں کشیدگی کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

سعودی ولی عہد نے مصری صدر سے بات کرتے ہوئے فلسطینی اور اسرائیلی فریقین کے درمیان جاری کشیدگی میں تازہ ترین پیش رفت اور اس سے شہریوں کی زندگیوں کو لاحق ہونے والے بڑے خطرے اور خطے کے استحکام کے لیے خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔

مصری صدارتی ترجمان نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اس نازک مرحلے پر تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ مصر اور سعودی عرب کے درمیان آنے والے عرصے میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عربوں کے وژن کی تصدیق کے لیے مشاورت اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ وژن دو ریاستی حل پر مبنی ایک جامع اور منصفانہ تصفیہ کے حصول کے گرد گھومتا ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں