اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

رضوان کی شاندار بیٹنگ اور پریکٹس : آئی سی سی کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سب سے اہم میچ میں جارحانہ بیٹنگ کرنے والے محمد رضوان نے آئی سی سی کو بھی اپنا گرویدہ بنالیا۔

محمد رضوان نے پریکٹس میں جو انداز اپنایا، دبئی میں بھارت کیخلاف اسی انداز سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے دکھایا۔ آئی سی سی نے محمد رضوان کی پریکٹس اور میچ کی بیٹنگ کی ایک ساتھ ویڈیو شئیر کردی۔

مسلسل محنت سے اپنے کھیل میں نکھار لانے والے وکٹ کیپر بیٹسمن محمد رضوان نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا جس کی پذیرائی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک انوکھی ویڈیو شیئر کرکے کی۔

- Advertisement -

آئی سی سی نے ٹوئٹراکاؤنٹ پر جاری اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ خواب دیکھنے سے تصور کرنے اور پھر اس کی تعبیر پانے تک۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رضوان نے میچ سے قبل جیسی پریکٹس کی ویسا ہی کھیل بھی دکھایا آئی سی سی نے پریکٹس اور میچ کی مشترکہ ویڈیو شئیر کی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان نے ورلڈ کپ ایونٹ میں دہائیوں کے بعد بھارت کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی ہے، باؤلر نے جہاں بھارتی بلے بازوں کو باندھ کر رکھا وہیں پاکستانی اوپنرز نے بھارتی سورماؤں کو شکست کی دھول چٹادی۔

اس میچ میں اکیلے یہی ریکارڈ نہیں ٹوٹا بلکہ محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم کی میچ وننگ اوپنر پارٹنر شپ نے بھی ریکارڈ ساز سنگ میل عبور کیا۔

اس بہترین پرفارمنس پر دنیا بھر سے محمد رضوان اور بابر اعظم کے لیے تہنیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں لیکن کرکٹ کی دنیا کے سرخیل ادارے آئی سی سی نے محمد رضوان کی ایک حیران کن ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ سے قبل بلا تھامے محمد رضوان ہوا میں شاٹس کی پریکٹس کررہے ہیں، اس پریکٹس کے دوران رضوان نے جس جس انداز سے شاٹس کھیلے بالکل اسی انداز سے بھارتی باؤلرز کی گیندوں کو پویلین سے باہر پھینکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں