اشتہار

محمد رضوان زخمی، کل کا میچ کھیلیں گے یا نہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زخمی ہوگئے وہ اگلا میچ کھیلیں گے یا نہیں کپتان بابر اعظم کا اہم بیان سامنے آ گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں گرین شرٹس نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی تاہم اس میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان زخمی ہوگئے جن کے اگلا میچ کھیلنے سے متعلق کپتان بابر اعظم کا موقف سامنے آگیا ہے۔

میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے محمد رضوان کی انجری کے حوالے سے بتایا کہ وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، ہوسکتا انہیں اگلے میچ کا آرام کرایا جائے جس کے بعد وہ ٹیم میں دوبارہ واپس آجائیں گے۔

- Advertisement -

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ پر سنچری بناکر بے حد خوشی ملی۔ پچ پر ابتدائی اوورز میں فاسٹ باؤلرز کو مدد مل رہی تھی لیکن پارٹنرشپ قائم کرکے میچ پر گرفت کو مضبوط کیا۔

بابراعظم نے کہا کہ ہماری بولنگ لائن بہترین ہے، تجربہ کار اور نوجوان فاسٹ بولرز کا اچھا کمبینشن ہے کوشش ہوگی بینچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں