پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

میچ کے بعد عماد وسیم نے بابر اعظم سے سوال پوچھ لیا!

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم نے کپتان بابر اعظم سے سوال کر ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح اپنے نام کی۔ اس میچ میں انہوں نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی اور 58 گیندوں پر 101 رنز بنائے۔ بطور کپتان اس میچ میں انہوں نے تیسری سنچری جڑ کر عالمی اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

اس فاتحانہ میچ کے اختتام پر آل راؤنڈر عماد وسیم نے کپتان بابراعظم سے گفتگو کی۔ اس موقع پر عماد وسیم نے بابر اعظم سے سوال کیا کیا کہ بابر آپ کی کارکردگی میں اتنا تسلسل کیسے ہے؟

- Advertisement -

عماد وسیم کے اس سوال پر بابر اعظم مسکرائے اور کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ پرفارمنس اور اسٹرائیک ریٹ کو بہتر بناؤں۔ پریکٹس میں اپنی خامیوں کو دور کرتا ہوں۔

قومی کپتان نے مزید کہا کہ میچ میں سنچری بنانے کا سوچا نہیں تھا لیکن کریز پر ساتھ موجود افتخاراحمد نے حوصلہ دیا کہ آپ کر سکتے ہوں۔ اللہ کا شکر ہے کامیابی ملی۔

اس موقع پر عماد وسیم نے بابراعظم کو ان کی شاندار کارکردگی پر گلے لگا کر مبارک باد پیش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں