تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

’’پرورش‘‘: بہترین سرمایہ کاری

وہ کون سا شعبہ ہے، جہاں ہم سب سے زیادہ نفع کما سکتے ہیں اور  جہاں سرمایہ کاری کے مواقع ہمہ وقت میسر رہتے ہیں ؟

بے شک یہ نئی نسل ہے، جس پر سرمایہ کاری کے وسیلے آپ کسی بیش قیمت زمین پر سرمایہ کاری سے زیادہ منافع حاصل کرسکتے ہیں۔

پھر دیگر شعبوں کے برعکس نئی نسل ہمہ وقت میسر ہے۔ یہاں کبھی مندی نہیں ہوتی۔ اس مارکیٹ پر ڈالر کی قیمت اثر انداز نہیں ہوتی۔ اور پھر اس میں نقصان کا امکان کم، فائدے کا زیادہ ہے۔

[bs-quote quote=”اگر یہ کہا جائے کہ نئی نسل کی پرورش وہ شعبہ ہے، جسے سب سے زیادہ نظر انداز کیا جاتا ہے، تو غلط نہیں ہوگا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

اس کے باوجود حیرت انگیز طور پر ہم اس جانب توجہ نہیں دیتے، بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ نئی نسل کی پرورش وہ شعبہ ہے، جسے سب سے زیادہ نظر انداز کیا جاتا ہے، تو غلط نہیں ہوگا۔

ہمارے ہاں نہ تو والدین کی اس ضمن میں تربیت کی جاتی ہے، نہ ہی ان میں شعور اجاگر کیا جاتا ہے۔ اس ضمن میں کتابوں کا بھی فقدان۔

والدین بچوں کی پرورش کو ملازمت کرنے، کھانا پکانے اور گاڑی دھونے جیسے کاموں ہی میں شمار کرتے ہیں۔ شاید یہی سبب ہے کہ نوجوان، جو قوم کے معمار ہیں، ہمارا مستقبل ہیں، آج منتشر ہیں، بے مقصدیت کے المیے کا شکار ہیں۔

اس المیے کے سدباب کے لیے محمد زیبر اور وجیہہ زیبر کی نے ایک نسخہ پیش کیا ہے، اپنی کتاب ’’پرورش پراعتماد بچے کی‘‘ میں وہ اس ضمن میں اپنی قابل عمل، قابل تعریف تجاویز  پیش کرتے ہیں۔

مصنف: محمد زبیر

محمد زیبر اور وجیہہ اس سے قبل قارئین کو ’’شکریہ ‘‘جیسی کتاب کا تحفہ دے چکے ہیں، جو تشکر کی قوت کا احاطہ کرتی تھی۔ ’’شکریہ‘‘ کے تین ایڈیشن شایع ہوئے۔

پرورش، راقم الحروف کے نزدیک، زیادہ اہم کتاب ہے، جسے زیادہ توجہ ملنی چاہیے کہ اس کا براہ راست تعلق نئی نسل ہے۔ اور نئی نسل ہی سرمایہ کاری کے لیے بہترین سرزمین ہے۔

اگر ہمیں اپنے کھیت سے ایک اچھی فصل چاہیے، تو ہمیں اپنی نئی نسل کی توجہ کے ساتھ پرورش کرنی ہوگی، اپنے بچوں کو اعتماد دینا ہوگا۔ اور یہی  اس خوب صورت کتاب کا مقصد ہے، جسے بڑے خلوص کے ساتھ پاکستان کی آنے والی نسل کے لیے لکھا گیا ہے۔

کتاب کے ٹائٹل پر معروف ٹرینر قاسم علی شاہ کی رائے درج ہے، جن کے مطابق یہ کتاب ہمارے بچوں میں اعتماد پیدا کرنے میں خوب معاون ہوگی۔ معروف روحانی اسکالر وقار یوسف عظمی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کتاب والدین، اساتذہ اور نوجوان نسل کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنے گی۔

یہ کتاب چار ابواب (پراعتماد بچے کی شروعات، پراعتماد بچے کی پرورش کے چار اصول، پراعتماد بچے کی پرورش کے لیے عملی اقدامات، پراعتماد بچے کی پرورش کے لیے لائحہ عمل) پر مشتمل ہے۔

چھوٹے چھوٹے سبق آموز واقعات، عملی مشوروں سے سجی یہ کتاب 207 صفحات پر مشتمل ہے۔ معیاری گیٹ اپ اور جاذب نظر ٹائٹل کے ساتھ چھپنے والی ’’پرورش‘‘ کی قیمت پانچ سو روپے ہے۔

نئی نسل کی متوازن پرورش کے آزمودہ اصولوں سے سجی یہ کتاب بہترین سرمایہ کاری ہے۔

Comments

- Advertisement -