اشتہار

’شانزے مجھ سے شادی کرو گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں کزن نے شانزے کو پروپوز کردیا۔

آئی ڈریم اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں جاوید شیخ (وقار)، صبا فیصل (منزہ)، شائستہ لودھی (نرگس)، عدیل چوہدری، علی انصاری (زوہیب)، سدرہ نیازی (فرح)، شازیل شوکت (شانزے)، مومنہ اقبال (مہرین)، زین بیگ (سرمد) ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

’سمجھوتہ ‘ میں والدین کی بچوں سے بے پناہ محبت دکھائی گئی ہے پھر بچوں کی شادی کے بعد اُن کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو کس طرح سلجھایا جاتا ہے اور کن مواقعوں پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے پھر جب منزہ کا انتقال ہوتا ہے تو باپ کے ساتھ بچوں کا کیا سلوک ہوتا ہے۔

گزشتہ اقساط میں دکھایا گیا کہ یونیورسٹی کے دوست سرمد شانزے سے شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں کزن کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔

کزن شانزے کو یونیورسٹی چھوڑنے جا رہے ہوتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ ’امی بتارہی تھیں کہ ماموں تمہاری شادی کرنا چاہتے ہیں، میرا مطلب ہے وہ جلدی شادی کرنا چاہتے ہیں۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’شانزے میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور اگر تمہیں کوئی اعتراض نہیں ہے تو میں ماموں سے بات کرلیتا ہوں۔‘

شانزے اس اچانک پروپوزل پر کہتی ہیں کہ ’حتمی فیصلہ میرے والد کا ہی ہوگا جو گھر والے فیصلہ کریں گے وہی قبول ہوگا ابھی میں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتی۔‘

کیا شانزے سرمد کو چھوڑ کر کزن سے شادی کرلیں گی؟ کیا سرمد ان کی شادی میں ہنگامہ کریں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں