اشتہار

رابعہ کلثوم اور وہاج علی کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رابعہ کلثوم اور وہاج علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رابعہ کلثوم نے وہاج علی کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کے سیٹ سے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

رابعہ کلثوم نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سعد بھائی ہمیشہ فوٹو بومبنگ کرتے ہیں۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں رابعہ کلثوم ’نیلو‘ وہاج علی (سعد) کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں۔

رابعہ کلثوم سوشل میڈیا پر اکثر ڈرامے کے سیٹ سے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، اس سے قبل بھی انہوں نے ہانیہ عامر (ماہی) کی بھائی (سعد) کے ساتھ رخصتی پر تصویر شیئر کی تھی۔

اداکارہ نے مزاحیہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’رخصتی‘ ہوگئی۔‘

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہی)، زاویار نعمان (گلوکار، اریب) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں شہود علوی، جاوید شیخ، سبینا سید، رابعہ کلثوم، انجلین ملک، نور الحسن، سلمیٰ حسن ودیگر شامل ہیں۔

’مجھے پیار ہوا تھا‘ کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں