منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

فاہا نے اریب اور ماہیر کی تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں اریب کی منگیتر نے ماہیر اور اریب کی تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دے دی۔

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

- Advertisement -

’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی کہانی سعد، اریب اور ماہیر کے گرد گھومتی ہے، سعد چاچو کی بیٹی ماہیر سے محبت کرتے ہیں لیکن جب انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اریب سے محبت کرتی ہیں تو وہ ان سے شادی سے انکار کردیتے ہیں لیکن اریب عین شادی کے وقت بارات لے کر نہیں پہنچتے جس کے بعد ماہیر کی شادی سعد سے ہوجاتی ہے اب اریب کی واپسی کے بعد ان کی زندگی پر پڑنے والے اثرات کو دکھایا جارہا ہے۔‘

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ فاہا سعد کے آفس پہنچتی ہیں اور ان سے کہتی ہیں کہ تمہاری ایک امانت میرے پاس ہے، اگر تمہیں نہیں چاہیے تو ٹھیک ہے کہ میں سوشل میڈیا پر بھیج دوں گی۔

سعد پوچھتے ہیں کہ کیسی امانت؟ وہ بتاتی ہیں کہ میرے پاس ماہیر اور اریب کی کچھ تصاویر ہیں، یہ سن کر سعد غصے میں آجاتے ہیں۔

فاہا کہتی ہیں کہ غصہ نہیں کرو سعد، غصہ مجھے بھی آسکتا ہے اور اگر مجھے غصہ آیا تو تمہاری بیوی کا بہت نقصان ہوجائے گا۔

وہ سعد کو اپنا کارڈ دے کر چلی جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ شام کو پہنچ جانا ورنہ تم خود سمجھ دار ہو۔

کیا ماہیر اور اریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے مجھے پیار ہوا تھا کی اگلی قسط پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں