تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کمسن بچی کے پیٹ سے درجنوں مقناطیسی گیندیں نکل آئیں

بیجنگ : چین میں 3 سالہ بچی نے کھیلنے والی چھوٹی مقناطیسی گیندیں نگل لیں جس کے باعث بچی کی حالت بگڑ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر چانگشا میں 3 سالہ بچی کو اچانک پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث چانگشا کے ہنان چلڈرنز اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز بچی کا معائنہ کرنے کے بعد حیران رہ گئے۔

ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ بچی کے پیٹ میں 37 مقناطیسی گیندیں موجود تھیں جو کہ اسکین میں ایک ساتھ جُڑے ہوئے ایک بریسلیٹ کی طرح نظر آرہی تھیں اور ان مقناطیسی گیندوں نے بچی کے معدے میں 5 سوراخ کردیے تھے۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ بچی کے معدے کے اسکین کے بعد معلوم ہوا کہ یہ مقناطیسی گیندیں جنہیں بکی بالز بھی کہا جاتا ہے یہ قوتِ کشش کی وجہ سے آپس میں جُڑ گئیں تھیں اور دِکھنے میں ایک بریسلیٹ نما لگ رہی تھیں۔

ڈاکٹرز نے فوری طور پر بچی کے پیٹ کی سرجری کرکے مقناطیسی گیندیں نکالیں جبکہ دوسری سرجری کے دوران متاثرہ بچی کے معدے میں ہونے والے سوراخوں کو ٹھیک کیا گیا۔

متاثرہ بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ یہ بکی بالز اس کے 12 سالہ بھائی کی تھیں جس سے وہ کھیلا کرتے تھے اور ان کی غیر موجودگی میں بچی نے انہیں نگل لیا ہوگا۔

ڈاکٹر کے مطابق کہ یہ مقناطیسی گیندیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھنی چاہیں کیونکہ یہ 10 انچ کے فاصلے سے دوسری مقناطیسی گیندوں کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ بچی کے معدے میں متعدد سوراخ ہوئے کیونکہ یہ ساری گیندیں ایک دوسرے کو آپس میں کھینچ رہی تھیں اور جس کے باعث بچی کا معدہ بھی متاثر ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -