تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ممبئی کی میئر کو کال پر قتل کی دھمکی، کالر کس زبان میں‌ بات کررہا تھا؟

ممبئی: بھارت میں انتہا پسندی اس قدر عروج پر پہنچ چکی ہے کہ اب سرکاری حکام کو بھی فون پر قتل کی دھمکیاں ملنے لگی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر کو نامعلوم نمبر سے آنے والی کال میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے جس پر انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرادی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میئر کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کشوری پیڈنیکر کے موبائل پر نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی جس میں دوسری طرف سے ایک شخص گفتگو کررہا تھا۔

بیان کے مطابق کال کرنے والا شخص ہندی میں بات کررہا تھا جس نے میئر کو لغویات بکیں‌ اور پھر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

میئر کشوری نے موصول ہونے والی نامعلوم کال کے خلاف آزاد میدان تھانے میں شکایت درج کرادی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ انڈین پینل کوڈ کی دفعات کے تحت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق پیڈنیکر کو 21 دسمبر کے روز شام 6 بجے نامعلوم موبائل نمبر سے کال کی گئی، کالر نے اپنا تعارف نہیں کرایا اور ہندی زبان میں غیرمہذب طریقے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

بتایا گیا ہے کہ  میئر نے یہ کال اپنے دفتر میں ہی موصول کی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ دس روز بعد یعنی 31 دسمبر کو درج کیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے 7 روز بعد بھی کال کا سراغ نہیں لگایا جاسکا جبکہ اب تک یہ اطلاع سامنے آئی کہ کالر نے دوسری ریاست سے کال کی تھی۔

Comments

- Advertisement -