تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہیلی کاپٹر ساحل پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار

ممبئی: بھارت میں ہیلی کاپٹر ساحل پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمپنی آئل اینڈ نیچرل گیس کمیشن (او این جی سی) کے ہیلی کاپٹر نے جو ہو سے  ساگر کرن راگ جانے کیلئے اڑان بھری تھی تاہم منزل کے قریب پہنچ کر کسی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔

او این جی سی حکام کا کہنا ہے کہ تاحال ہنگامی لینڈنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ ہیلی کاپٹر کو کسی تکنیکی خرابی کے باعث فلوٹرز کا استعمال کرتے ہوئے بحیرہ عرب میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی تاہم یہ لینڈنگ محفوظ نہ بن سکی۔

ہیلی کاپٹر سمندر کے پانی میں کچھ دیر تک تیرتا بھی رہا۔

حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 5 زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

ہیلی کاپٹر میں کمپنی کے 7 ملازمین اور دو پائلٹ موجود تھے۔

Comments

- Advertisement -