تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

فری کشمیر کا نعرہ لگانے والی خاتون نے بھارتیوں کو خون کے آنسو رلا دیا

نئی دہلی: جواہر لعل نہرو یونیورسٹی پر آر ایس ایس کے غنڈوں کے حملے کے خلاف ہزاروں افراد نے انڈیا گیٹ پر احتجاج کیا جس میں خاتون نے فری کشمیر کا نعرہ لگادیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار شہریت کے متنازع قانون کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، مسلمانوں کو چن چن کر تشدد کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی پر آر ایس ایس غنڈوں کے حملے کے خلاف ہزاروں افراد نے انڈیا گیٹ پر احتجاج کیا، احتجاج میں خاتون کی جانب سے فری کشمیر کے پوسٹرز بھی لہرائے گئے۔

مہک مرزا نامی خاتون کا کہنا تھا کہ میں کشمیر سے نہیں ہوں تاہم چاہتی ہوں کہ سب آزاد رہے، فری کشمیر کے پوسٹر تھامے نعرے لگانے والی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، تاہم بہادر خاتون کشمیر کی آزادی کے لیے ڈٹ کر کھڑی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہزاروں طلبا نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ مودی طلبا کی آواز نہیں دباسکتے، پروفیسر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ سے صورت حال نہیں سنبھلی تو تشدد کا راستہ اپنایا گیا۔

دہلی پولیس نے آر ایس ایس کے غنڈوں کے بجائے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی طلبا یونین کے صدر سمیت 19 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

یاد رہے کہ بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مودی سرکار کے خلاف احتجاج جاری ہے، پولیس سے جھڑپوں میں اب تک متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -