جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

ننھے شیروں کی ماں کے ہمراہ سڑک پر چہل قدمی، دل موہ لینے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

شیر کے ننھے بچوں کی ماں کے ہمراہ ایک سڑک پر چہل قدمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے ہیں۔

بچے کسی کے بھی من کے سچے اور صورت کے موہنے ہوتے ہیں جو سب کو ہی بھاتے ہیں پھر چاہے بات جنگل کے بادشاہ ’’شیر‘‘ جیسے خطرناک جانور کی ہی کیوں نہ ہو، اس کے بچے بھی دیکھنے والوں کی توجہ سمیٹ لیتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے ہیں اور جو بھی اس ویڈیو کو ایک بار دیکھتا ہے وہ شیر کے بچوں کی معصومیت کو بار بار دیکھنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

- Advertisement -

یہ ویڈیو جنوبی افریقہ کے ایک صوبے ماپومالانگا صوبے میں واقع نیشنل پارک کی ہے جہاں شیر کے چار ننھے بچے اپنی ماہ کے ہمراہ ایک سڑک پر چہل قدمی کر رہے ہیں جب کہ سڑک پر گزرنے والی کئی گاڑیاں بچوں کے گزرنے کی وجہ سے ان کے پیچھے انتہائی سست رفتاری سے چل رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ شیر کے چاروں بچے انتہائی فرمانبرداری کے ساتھ اپنی ماہ شیرنی کے پیچھے پیچھے سڑک پر چل رہے ہیں۔ شیرنی مڑ کر اپنے پیچھے آنے والی گاڑیوں کو دیکھتی ہے لیکن بچوں کے لیے کوئی خطرہ محسوس نہ کرتے ہوئے پھر بے فکر ہوکر شاہانہ انداز میں سڑک پر چہل قدمی شروع کرتی ہے۔

کچھ دور جاکر شیرنی سڑک کے دوسرے کنارے جنگل کے حصے میں اتر جاتی ہے بچے اس پیروی کرتے ہیں جنگل کے حصے میں داخل ہونے کے بعد وہ کچھ دیر رک کر کسی ممکنہ خطرے کو بھانپنے کی کوشش کرتی ہے لیکن پھر آگے بڑھ جاتی ہے۔

 

ویڈیو کے آخری حصے میں مذکورہ شیرینی کو شام ڈھلے دوبارہ سڑک پر کھڑے دکھایا گیا ہے۔ اس مسحور کن ویڈیو کے دوران گاڑیوں میں بیٹھے افراد شیرنی اور اس کے بچوں کی چہل قدمی سے محظوظ ہوتے اور کئی تو اپنے کیمروں میں اس دلفریب منظر کو محفوظ کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

ان مسحور کن نظاروں پر مبنی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے جاری ہے اور اکثر نے اس کو دلوں کو چھو لینے والی ویڈیو قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں