تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

منور حسن اور طالب جوہری کا انتقال کورونا سے ہوا، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں انتقال کر جانے والے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اور ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری کورونا وائرس کا شکار تھے۔

سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سید منور حسن اور علامہ طالب جوہری کورونا میں مبتلا تھے، مفتی نعیم خود کورونا کا شکار نہیں‌تھے لیکن ان کے اہلخانہ کورونا میں مبتلاپائےگئے۔

بجٹ تقریر پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں بھی ٹیکس آن سروسز دگنا کر دیا گیا ہے، ہم نےپنجاب سےزیادہ ٹیکسزوصول کیے، اٹھارویں ترمیم پرتنقید کی گئی جو درست نہیں، پارلیمنٹ کواس وقت کےصدرآصف زرداری نےاپنےاختیاردیئے،آپ تویہ ہی چاہتےہیں کسی کی حکومت ایک منٹ بھی نہ رہے۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجلی کی قلت کیوں ہے، طویل لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتاہوں، کے الیکٹرک کہتی ہے فرنس آئل نہیں مل رہا، پی ایس او کہتا ہےکہ ہم فرنس آئل دےرہےہیں، سوئی گیس کہتاہےکہ ہم گیس دےرہےہیں، تینوں ادارےوفاق کے زیرانتظام ہیں، کیوں وزیراعظم اور وزیر توانائی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، کراچی کےشہریوں کےساتھ ایسا کیوں ہے۔

کورونا کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں کوروناسے4ہزارسےزائداموات ہوچکی ہیں، سندھ میں 75ہزار 168 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں جب کہ صوبے میں 54فیصد مریض کورونا سےصحتیاب ہوچکے ہیں، سندھ میں کورونا ایک اعشاریہ5فیصدمریضوں کاانتقال ہوا، سندھ میں یومیہ14ہزار کو روناٹیسٹ کی استعداد ہے، ہم دیکھ رہےہیں کہ گزشتہ3روز سے کیوں کم ٹیسٹ ہوئے۔

Comments

- Advertisement -