جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

پاکستان کا غزہ میں انسانی بحران پر اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کیخلاف اقوام متحدہ  میں آواز اٹھائی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں انسانی بحران پر اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ کچھ ممالک سلامتی کونسل کو جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے روک رہے ہیں، انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے باوجود اسرائیل کو اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی  کی  پروٹیکشن فورس کی تشکیل کی تجویز کو فوری زیر غور لایا جائے، مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی فوجی تحریک  آزادی کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں۔

منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ایک لاکھ کشمیری شہید، 13 ہزار سے زائد نوجوان لاپتا ہیں، بھارتی ہندو توا سرکار سے 200 ملین مسلمانوں کی نسل کشی کا خطرہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں