اشتہار

’ہادیہ نے شوہر سے بے وفائی کا جواب مانگ لیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں ہادیہ نے فیضان سے بے وفائی کا جواب مانگ لیا۔

آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن، فضا) تانیہ حسین (رمشا)، سلمی حسن ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ فیضان اہلیہ کو دھوکا دیتے ہوئے اپنی گرل فرینڈ رمشا کے لیے 12 لاکھ روپے کا ہار خرید لیتے ہیں جس کی رسید اہلیہ کے ہاتھ لگ جاتی ہے۔

ہادیہ کہتی ہیں کہ ’12 لاکھ روپے کا سیٹ کس کے لیے لیا ہے۔‘

فیضی کہتے ہیں کہ ’کتنی بار کہا ہے کہ میری چیزوں میں نہ گھسا کرو سمجھ نہیں آتی، تمہارے لیے صرف یہ جاننا ضروری ہے کہ تمہارے لیے نہیں لیا ہے تمہیں کسی بھی قسم کے جواب دینے کا پابند نہیں ہوں۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’پابند ہیں آپ کی بیوی ہوں، مجھ سے بے وفائی کے جوابدہ ہیں، میں سب کو بتا دوں گی سب کو پتا ہونا چاہیے کہ آپ کیا کرتے پھر رہے ہیں۔

کیا فیضان، رمشا سے شادی کرلیں گے یا پھر وہ ہادیہ کو اپنا لیں گے؟ یہ جاننے کے لیے مقدر کا ستارہ کی اگلی قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں