تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ارشد شریف قتل کیس میں مراد سعید جے آئی ٹی کے سامنے پیش

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید صحافی ارشد شریف قتل کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں آج اسپیشل جے آئی ٹی کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں 4 افراد کے بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ مراد سعید سے صحافی کو ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے معلومات لی گئیں۔

اسپیشل جے آئی ٹی نے کیس میں مزید افراد کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جے آئی ٹی کا کل پانچواں اجلاس ہوگا جس میں مزید افراد کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جے آئی ٹی کو ہر 2 ہفتے بعد پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم

گزشتہ روز اسپیشل جے آئی ٹی کی تیسری میٹنگ ہوئی تھی جس میں بیانات قلمبند کرنے کے لیے افراد کی فہرست مرتب کی گئی تھی۔ ارشد شریف کی والدہ سے خرابی صحت کے باعث ملاقات نہ ہو سکی۔

یاد رہے کہ صحافی ارشد شریف قتل کیس میں حکومت نے اسپیشل جے آئی ٹی قائم کی ہے جس میں اسلام آباد پولیس، آئی ایس آئی، آئی بی اور ایف آئی اے کے نمائندے شامل ہیں۔

اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی جس میں بتایا گیا کہ ارشد شریف کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے گزشتہ روز رابطہ کیا لیکن مقتول کی والدہ نے طبیعت ناسازی کے سبب بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔

Comments

- Advertisement -