منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

کراچی : خاتون اور تین بچوں کا لرزہ خیز قتل، مقتولہ کے شوہر کے بھائی کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گلستان جوہر بلاک پانچ شیر محمد گوٹھ میں خاتون اور تین بچوں کا سفاکانہ قتل کے واقعے میں مقتولہ کے شوہر اور مبینہ ملزم کے بھائی کا کہنا ہے کہ میرا بھائی کیبل کاکام کرتاہے، پیسوں کی کوئی کمی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر شیر محمد گوٹھ میں خاتون اور 3 بچوں کے لرزہ خیز قتل کے واقعے پر مقتولہ کے دیور نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات ایک بجےبھائی نےمجھےگھر آکر اطلاع دی، بھائی نے مجھے بتایا بچوں کیلئے دودھ لے کر آیا تھا، میں نےدروازہ کھول کے دیکھا تو لاشیں پڑی تھیں۔

مبینہ ملزم کے بھائی کا کہنا تھا کہ میں نے واقعے کی اطلاع اپنے دوسرے بھائی کو دی، میرا بھائی آئس کا نشہ کرتا تھا اور کیبل کاکام کرتاہے، پیسوں کی کوئی کمی نہیں تھی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ میرے بھائی کے 3 پلاٹ ہیں، وہاں سے کرایہ بھی آتا ہے ، میرا بھائی اپنے بچوں پر خوب خرچہ کرتا تھا، پولیس نے میرے بھائی کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیاہے تاہم لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کراچی گلستان جوہر بلاک پانچ میں رات گئے شیر محمد گوٹھ کے مکان سے ماں اور اس کے تین بیٹوں دو سالہ احد ، سات سالہ شاہ ذین اور نو سالہ اشہد کی لاشیں ملیں تھیں، جنہیں انتہائی بےدری سے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

واقعہ کی اطلاع گھر کے سربراہ ارشد علی نے اپنے اہل خانہ کو دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق گھر کا سربراہ نشے کا عادی ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں