تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

مری صورت حال: پاک آرمی نے جھیکا گلی اور گھڑیال روڈ کو کلیئر کردیا

راولپنڈی: ملکہ کوہسار میں شدید برف باری کے باعث پھنسے سیاحوں کی مدد کے لئے پاک فوج میدان میں آگئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی انجینئرز اور جوانوں نےجھیکاگلی اور گھڑیال روڈ کو کلیئرکردیا یے جبکہ جھیکاگلی اور کولڈنہ شاہراہ کی بحالی کے لئے جدوجہد جاری ہے جلد جھیکاگلی سے کولڈنہ روڈبحال کردی جائےگی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف ڈبلیو او کےڈوزر ایکسپریس وےکی بحالی میں مصروف عمل ہیں، مظفرآباد سے بھی ڈوزر امدادی کاموں کیلئےروانہ کردیئےگئے، 111بریگیڈکےجوان بہارہ کہو سے شاہراہ کھولنے میں مصروف ہیں۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق برف باری میں پھنسے افراد کو اےپی ایس اسکول کولڈنہ، ملٹری کالج مری،جھیکا گلی اور  سنی بینک ڈپو  منتقل کردیا گیا ہے، جہاں 111بریگیڈ کےجوان متاثرین کو خوراک اور دیگرسامان فراہم کررہےہیں۔

اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ مری میں غیر معمولی صورت حال کے باعث مری ڈویژن کے فوجی دستے سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شدید برفباری سے 19 اموات، مری آفت زدہ قرار ، پاک فوج طلب

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برف باری میں پھنسے سینکڑوں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے بعد انہیں شیلٹر بھی فراہم کیاگیا ہے اور متاثر لوگوں کو کھانا دیگر ضروری سامان فراہم کیاجارہاہے۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا تھا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے احکامات جاری کئے تھے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیاحوں کو ضروری امدادی اشیاء بھی فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے راولپنڈی اور دیگر شہروں سے اضافی مشینری اور عملہ مری بھجوانے کی ہدایت جاری کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -