اشتہار

کرونا وائرس، عوام گھروں پر رہیں، درود شریف پڑھیں، عبدالرحمان السدیس

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ المکرمۃ: امام کعبہ اور حرمین شریفین امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قرنطینہ اختیار کر کے درود شریف کا ورد کریں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخ عبدالرحمان السدیس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکومتی احکامات اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کی تلقین کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث لوگ خود کو گھروں تک محدود کرلیں اور دورد شریف کا ورد کریں، شہری ہجوم میں جانے اور مصافحہ کرنے سے بھی گریز کریں۔ امام کعبہ نے دنیا کو کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کی دعا بھی کی۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں دنیا کے معروف مفتیان نے بھی عوام سے اپیل کی کہ وبا سے محفوظ رہنے کے لیے دنیا بھر کے مسلمان خود کو گھروں تک محدود کرلیں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس حفاظتی اقدامات، امام کعبہ حرم کی صفائی میں‌ رضا کاروں‌ کے شانہ بشانہ

مشترکہ فتویٰ مفتیٰ اعظم فلسطین محمود ال اباش، ورلڈ اسلامک لیگ سیکریٹری  جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم، مفتی اعظم شام ڈاکٹر شاؤقی عالم، پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر اشرفی سمیت دیگر علما نے جاری کیا۔

تمام آئمہ کرام نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ کرونا وائرس اب ایک وبا کی صورت اختیار کردیا، امتِ مسلمہ خود کو اس وبا سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔ آئمہ کرام نے دعا کی کہ کرونا کے معاملے پر اللہ رب العزت کسی معجزے کے ساتھ دنیا بھر کے انسانوں کی حفاظت فرمائے۔ علمائے کرام نے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ ڈاکٹروں کے مشوروں پر ہی عمل کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں