تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت کے مسلم ڈاکٹر کا کمال، مریض کے پیٹ‌ سے 9 انچ لمبا ٹوتھ برش نکال لیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار کے شہر اورنگ آباد میں مسلم ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے مریض کے پیٹ سے 9 انچ لمبا ٹوتھ برش نکال لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اورنگ آباد کے علاقے میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل( گھاٹی اسپتال ) میں مسلمان ڈاکٹرجنید ایم شیخ کی نگرانی میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے مریض کے پیٹ سے نو انچ لمبا ٹوتھ برش نکالا۔

رپورٹ کے مطابق 33 سالہ راجیش جادھو  ٹوتھ برش غلطی سے نگل گیا تھا جس کے بعد اُسے پیٹ میں شدید درد تھا اور وہ بری طرح سے تڑپ رہا تھا۔

ڈاکٹر کے مطابق راجیش کا الٹرا ساؤنڈ اور ایم آر آئی کرنے کے بعد ڈاکٹر جنید نے فوری طور پر آپریشن کا مشورہ دیا اور اپنے ساتھ میں دیگر ڈاکٹروں کو شامل کر کے مریض کی زندگی بچائی۔

ڈاکٹر جنید شیخ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ 26 دسمبر کو صبح گیارہ بجے کے وقت راجیش کو گھاٹی اسپتال لایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر یہ برش فوری طور پر نہیں نکالا جاتا تو پیٹ کی آنتوں میں سوراخ اور انتڑیاں پھٹ جانے کا خدشہ تھا جو جان لیوا ثابت ہوتا‘۔

تصویر آئی اے این ایس

جنید شیخ نے بتایا کہ ہم نے صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد فوری طور پر آپریشن کا فیصلہ کیا اور ٹیم کے ساتھ مل کر نوے منٹ طویل آپریشن کیا جس میں پیٹ سے برش نکال کر اندرونی اعضا کو صاف کیا گیا۔

ڈاکٹر کے مطابق مریض تیزی سے صحت یابی کی جانب گامزن ہے اور اُسے ایک دو روز میں گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -