تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مسلم لیگ ق تحریک انصاف میں شامل ہونے کا حتمی فیصلہ نہ کر سکی

لاہور : مسلم لیگ ق تحریک انصاف میں شامل ہونے کا حتمی فیصلہ نہ کر سکی، اجلاس میں چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ قائداعظم کا مشاورتی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں چوہدری وجاہت حسین، حسین الٰہی، سینیٹر کامل علی آغا، حافظ عمار یاسر اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ضم ہونے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی، شرکا نے پی ٹی آئی کیساتھ ضم ہونے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔

اجلاس میں شرکا کی جانب سے چوہدری پرویزالٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تمام فیصلوں کا اختیار تفویض کر دیا گیا۔

مسلم لیگ ق کے اجلاس میں مشاورتی عمل کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی سطح پر پارٹی عہدیداران سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ضلعی عہدیداران کےاجلاس منعقد کیے جائیں گے، مسلم لیگ ہاؤس میں بھی عہدیداران کا اجلاس بلایا جائے گا، جس میں چوہدری پرویزالٰہی خودبھی عہدیداران سےخطاب کریں گے۔

صدر خواتین ونگ پنجاب خواتین عہدیداران سے مشاورت کاآغازکریں گی اور وکلا ونگ، لیبر، اقلیتی، یوتھ، علما، کسان، تاجر، ڈاکٹر سمیت تمام ونگز سے مشاورت ہو گی۔

اجلاس میں تمام عہدیداران نے اعلان کیا کہ چوہدری پرویزالٰہی کیساتھ کھڑےہیں اورکھڑے رہیں گے، چوہدری پرویزالٰہی ہمارےلیڈر ہیں۔

مسلم لیگی عہدیدار کا کہنا تھا کہ پوری سیاسی اورعوامی قوت کیساتھ پرویزالٰہی کےشانہ بشانہ ہیں،ق لیگ،پی ٹی آئی کےمثالی اتحاد نے عوام کوحقیقی معنوں میں ڈیلیور کیا۔

اجلاس سے خطاب میں چودھری پرویز الہی نے کہا آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، پی ٹی میں ضم ہونے کے حوالے سے حتمی فیصلہ اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -