تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

دو سر چار آنکھوں اور 2 منہ والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

بھارت کے جنوبی علاقے میں واقع گاؤں پاراسالائی میں عجیب الخلقت گائے کے بچے کی پیدائش ہوئی جس کے دو سر، چار آنکھیں، دو منہ اور دو کان ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گائے کے بچے کو دیکھنے کے لیے دور دراز کے شہروں سے لوگ آرہے ہیں جبکہ گاؤں کے مکینوں نے اسے جانور نہیں بلکہ بھگوان قرار دیا۔

کسان  بھشکرکے مطابق زمینداری کے ساتھ مویشی پالنے کا کام اُن کا جدی پشتی ہے مگر وہ پہلی بار اس طرح کی گائے دیکھ رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمارے گھر میں پلنے والی گائے نے گزشتہ ہفتے بچہ دیا، ہمیں ایسے بچھڑے کی توقع نہیں تھی‘۔

اُن کا کہنا تھاکہ پیدائش کے بعد مجھ سمیت سارے گھر والے بچے کو دیکھ کر حیران رہ گئے اور جب گاؤں میں یہ بات لوگوں کو معلوم ہوئی تو بڑی تعداد میں لوگ اسے دیکھنے کے لیے آگئے۔

بھشکر کے مطابق گائے کے بچے کو دیکھنے کے لیے دور دراز کے علاقوں سے بھی لوگ آرہے ہیں جبکہ جنوبی علاقوں کی سیاحت کے لیے آنے والے غیر ملکی بھی جب اس کے بارے میں سنتے ہیں تو وہ ضرور چکر لگاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بندر کے ہونٹ اور ایک آنکھ، عجیب الخلقت کتے کی پیدائش

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں دو سر والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

انہوں نے بتایا کہ ’دو منہ ہونے کی وجہ سے بچہ اپنی ماں کا دودھ نہیں پی پارہا، ہم اُسے بوتل کے ذریعے دودھ دے رہے ہیں‘۔

طبی ماہرین کے مطابق جنیاتی بیماری کی وجہ سے عجیب الخلقت بچوں کی پیدائش ہوتی ہے، یہ بیماری گائے کے علاوہ سانپ، شارک مچھلی، جھینگوں اور دیگر جانوروں میں بھی پائی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -