جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

مظفر گڑھ: 8 افراد کی بیوہ خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر گڑھ : تحصیل جتوئی میں ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا، ڈکیتی کی نیت سے آنے والے درندہ صفت آٹھ افراد نے بیوہ خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا.

ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی نواحی علاقہ بیلے والا کی رہائشی کلثوم بی بی اپنی نانی کے ساتھ گھر میں اکیلی سوئی ہوئی تھی کہ آٹھ افراد ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے کلثوم بی بی کو گھسیٹ کر کمرے سے باہر لے آئے اورکلثوم کے ہاتھ پاؤں اور اسکی آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور اسلحہ کے زور پر ڈکیتی بھی کی اور آٹھ افراد مبینہ طور پر کلثوم سے زیادتی کرتے رہے اور جسم کے نازک اعضاء کو جلاتے رہے، دو گھنٹے کے بعد اہل علاقہ کے جاگنے پر تمام افراد فرار ہوگئے ۔

کلثوم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صبح پانچ بجے سے تھانہ میر ہزار میں بیٹھی رہی لیکن کسی نے نہ سنی اور میرے چیخنے چلانے پر شام چھ بجے ڈاکٹر دیا گیا، کلثوم نے پولیس کے رویہ سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا میری ایف آئی آر صیح درج نہیں کی گئی ۔

- Advertisement -

کلثوم نے میڈیا کے توسط سے وزیرِاعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ اسے انصاف دیا جائے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں