اسلام آباد : وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ جتنا کام پی ٹی آئی کے3سال میں سی پیک پرہوان لیگ دور میں نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تاثردیا گیا اس حکومت میں سی پیک کی رفتار سست کردی گئی اور چین پاکستان سے ناراض ہے، جتنا کام پی ٹی آئی کے3سال میں سی پیک پرہوان لیگ دور میں نہیں ہوا۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک مقاصدکے حصول کے لئے خاموشی سے کام کرتے رہے اور اپوزیشن صرف مایوس ہوتی رہی۔
تاثر دیا گیا CPEC کی رفتار سست کردی گئ اس حکومت میں، چین پاکستان سے ناراض ہے۰ اصل میں جتنا کام PTI کے تین سالوں میں CPEC میں ہوا اتنا PMLN کے پانچ سالوں میں نہیں ہوا۰ دونوں مملک اپنے طویل مدتی مقاصد کے حصول کے لئے خاموشی سے کام کرتے رہے اور اپوزیشن صرف مایوسی۰ pic.twitter.com/XuWwele4Cz
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) February 8, 2022
گذشتہ روز معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے سی پیک منصوبوں میں سست روی کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم کے جانے سے پہلے مکمل تیاری کی گئی، جان بوجھ کر سی پیک کے حوالے سے چین کی ناراضگی اور کام کی رفتار سست ہونے کی خبریں پھیلائیں گئیں۔
خالد منصور نے بتایا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری فیز ٹو کے تحت 7 شعبوں میں اربوں ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کرے گا، چین کی جانب سے باقاعدہ طور پر پروپوزلز بھیجے گئے کہ وہ کن شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔