تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

‘ آئی ایم ایف معاہدے پر نگراں حکومت بھی عملدرآمد کرالے گی ‘

ماہر معاشیات اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے پر نگراں حکومت بھی عملدرآمد کرالے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ماہر معاشیات اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے ملک کی روز بروز بگڑی معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 دنوں میں برآمدات کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے، اب عوام بھول جائیں کہ ڈالر اب 225 روپے سے نیچے جائے گا۔

مزمل اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب درآمدات کا بحران ختم ہوگیا ہے تو بینک میں ڈالر کیوں نہیں ہیں، ایک لاکھ کی ایل سی کیلئے 8 دن انتظار کرنے کا کہا جارہا ہے، بانڈ مارکیٹ ختم ہوچکی ہے اور اب حل صرف آئی ایم ایف کا راستہ باقی بچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی بھی کوئی ٹائم لائن نہیں کہ کب پیسے دینگے، آئی ایم ایف معاہدے پر نگراں حکومت بھی عملدرآمد بھی کرالے گی مگر ان پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔

مزمل اسلم نے اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مالیاتی طور پر ہمارا بریک ڈاؤن ہوچکا ہے، اس وقت صورتحال بہت تشویشناک ہے۔

مالیاتی طور پر ہمارا بریک ڈاؤن ہوچکا ہے، مزمل اسلم

ماہر معاشیات کا کہنا تھا کہ بینکوں کے پاس سرمایہ نہیں ہے، معیشت کے لیے ڈالر آکسیجن کی حیثیت رکھتا ہے، ملک کی معیشت میں آکسیجن نہیں آرہی، کاربن ڈائی آکسائیڈ ہی آرہی ہے۔

Comments

- Advertisement -