اشتہار

‘ بجلی کی قیمتیں بڑھانی ہیں، الیکشن کی وجہ سے نہیں بڑھا رہے ‘

اشتہار

حیرت انگیز

ماہر معاشیات اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کو بجلی کی قیمتیں ابھی بڑھانی ہیں لیکن الیکشن کی وجہ سے نہیں بڑھا پارہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ماہر معاشیات اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کو بجلی کی قیمتیں ابھی بڑھانی ہیں لیکن الیکشن کی وجہ سے نہیں بڑھا پارہے ہیں اور ضمنی انتخابات کے موقع پر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

مزمل اسلم نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے میں نہیں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ کب ہوگی جب کہ 7 ویں اور 8 ویں قسط سے 2 ارب ملنے تھے مگر اب صرف 1.17 ارب ڈالر کا کہا ہے۔

- Advertisement -

ماہر معاشیات نے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگست کے تیسرے ہفتے میں آئی ایم ایف کی میٹنگ ہوگی اور پانچ ہفتے بعد رقم ملنے کی امید ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت ساڑھے 9 ارب ڈالر کےقریب ہیں جو 5 ہفتے بعد 8 ارب ڈالر سے بھی کم ہوجائیں گے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ پٹرول کی عالمی سطح پر قیمت جہاں عمران خان چھوڑکر گئے تھی اب اس سے 10 فیصد نیچےآچکی ہے، اس وقت ملک میں پٹرول کی کم از کم قیمت 150 سےکم ہو کر 130 سے135 پر آ جانی چاہیے اور ڈیزل کی قیمت بھی اتنی ہی ہونی چاہیے، دیکھتے ہیں کہ عوام کو کتنا ریلیف دیتے ہیں لیکن حالات اچھے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور مفتاح ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں کہ ریلیف دیا، اپنے اقتدار کے تین ماہ کے دوران پٹرول پر 100 روپے لیٹر، ڈیزل پر 125 روپے لیٹر، بجلی 8 سے 10 روپے یونٹ بڑھادی، گیس کی قیمت میں 45 سے 235 فیصد تک اضافہ کردیا جس سے مہنگائی کہاں سے کہاں پہنچ گئی، تنخواہ دار پر ٹیکس لگا کر انہوں نے کیسے ریلیف دیا ہے، اگر یہ ریلیف ہے تو اللہ تعالی ایسے ریلیف سے بچائے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ان سے صاف کہہ دیا ہے کہ روپے کی قدراور شرح سود کو بہتر کریں، آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا کہ اسٹیٹ بینک اپنا عمل دخل نہ دکھائے، ٹاسک فورس کو نیب قانون سمیت تمام سرکاری عہدیداروں پر نظر ثانی کا بھی حکم دیا ہے، الیکٹرانک فائلنگ سسٹم کا کہا کہ گورننس اور کرپشن پر نظر رکھی جائے، فیصلوں سے آنے والے دنوں میں روپے پر پھر دباؤ آ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر رضامند

سابق ترجمان وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے بجلی کی قیمتیں ابھی بڑھانی ہے لیکن ضمنی الیکشن کی وجہ سے نہیں بڑھا پا رہے ہیں، یہ اس انتخاب کی وجہ سے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں