پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ اس حکومت کے اب تک کے مشکل فیصلوں میں جعلی مقدمات بنانا شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔
ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اب تک کے مشکل فیصلے جعلی مقدمات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشکل فیصلے کرکے لوڈشیڈنگ میں اضافہ، ڈالر مہنگا، شرح سود میں اضافہ اور مہنگائی میں اضافہ کیا گیا ہے۔
اب تک کے مشکل فیصلے
۱) لوڈشیڈنگ میں اضافہ
۲) ڈالر مہنگا
۳) شرح سود میں اضافہ
۴) مہنگائ میں اضافہ
۵) ٹرانسفر پوسٹنگ
۶) ای سی ایل سے ۴۰۰۰ لوگوں کا نام خارج
۷) جالی مقدمات #حقیقی_آزادی_مارچ— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) May 23, 2022
ان کا اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ جعلی مقدمات بنانا بھی موجودہ حکومت کے اب تک کے مشکل فیصلوں میں شامل ہے جب کہ ٹرانسفر پوسٹنگ اور ای سی ایل سے 4 ہزار لوگوں کے ناموں کے اخراج جیسے مشکل فیصلے بھی اسی حکومت نے کیے ہیں۔